نارووال،17 اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرچوھدری محمد اشرف کی زیر صدارت نارووال -شکرگڑھ روڈ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں زیرتعمیرسڑک کے حوالے سےکام کی رفتار،اس کے میٹریل اور کام کے معیار کاجائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر محکمہ ہائی ویزکے افسران کو کام کی رفتار کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے بارے احکامات صادر کیے گئے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی او ہائی ویز میڈم صبا افضل،آر ای سید شجاع،مانیٹرنگ انجنئیر اربن یونٹ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ قمرالعثمان کے ہمراہ روڈ کا دورہ بھی کیا اور روڈ پر کام کی رفتاراور معیار کوچیک کیا۔