نوشکی،14 اگست( اے پی پی): جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں کمشنر رخشان طارق الرحمان بلوچ، ڈپٹی کمشنرراجہ اطہر عباس، ڈسٹرکٹ چیرمین میر محمد علی خان مینگل، میونسپل کمیٹی کے چیرمین حاجی میر یاسر حیات جمالدینی اور ایس پی نوشکی آصف علیم نے پرچم کشائی کی۔ نوشکی پولیس نوشکی لیویز اور ایف سی نوشکی کے چاک و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی دی ۔
اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ ہماری آباو اجداد کی قربانیوں کی بدولت وطن عزیز پاکستان وجود میں آئی الله تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔