نوشہرہ ورکاں، 04 اگست (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں میں قبل شام بادلوں اور ٹھنڈی ھواؤں کی آمد سے موسم خوشگوار ھو گیا ۔ ایک ھفتہ سے جاری گرمی کی شدت کم ھو گئی۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ھی عوام کے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے اور موسم سے لطف اندوز ھونے کے لیے قریبی سوسائٹیز اور کھلے مقامات کا رخ کرتے دکھائی دیے۔