نوشہرہ ورکاں،25 اگست (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کی آمد بعد شام شمال مغرب سے اٹھنے والے سیاہ بادل خوب برسے اور موسم خوشگوار ہو گیا،
نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں ایک ماہ سے گرمی کی شدت رھنے سے جہاں انسانی زندگیاں بے حال تھیں وھاں فصلوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان ھو چکا ہے اور یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی آمد سے عوام نے سکھ ک سانس لیا ہے ۔