نوشہرہ ورکاں؛موسمیاتی تبدیلی  کے باعث  دھان کی فصلوں پر مختلف امراض کا حملہ

26

نوشہرہ ورکاں 23اگست( اے پی پی): موسمیاتی تبدیلیوں ، حالیہ شدید گرمی کی لہر اور ہوا میں نمی کے کم تناسب سے دھان کی فصلوں پر مختلف امراض کا حملہ، نوشہرہ ورکاں میں نوکھر روڈ پر اور دیگر وسیع تر زرعی رقبے پر کاشت کی گئی دھان کی فصل پر شدید گرمی سے ساڑ کی صورت فصلیں بری طرح خراب اور پیداوار میں کمی کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

 زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم اور دھان کی اگیتی فصلوں کی کاشت موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں مختلف امراض کے حملوں سے کھیتوں کی بربادی اور پیداوار میں ہونے والی کمی ناقابل تلافی نقصان کا ذریعہ بن رہی ہے اور ایسے نقصانات سے بچنے اور محنت کا ثمر لینے کے لیے ہر فصل کی کاشت سے قبل زرعی ماہرین کے مشوروں کو ساتھ لیکر چلیں اور فصلوں پر کسی بھی دوائی کے سپرے سے قبل محکمہ زراعت کے آفیسر چوہدری محمد یوسف یا فیلڈ آفیسران رانا شبیر حسین و دیگر سے مشورہ ضرور کریں۔