ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس،ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ منظور

40

ڈیرہ غازی خان،23 اگست(اے پی پی):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن و چئیرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت بورڈ آف گورنر کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا، سیکریٹری تعلیمی بورڈ چوہدری عبدالرحمن نے مالی سال کےلئے بجٹ تخمینہ پیش کیا۔

اس موقع پرکمشنر و چئیرمین تعلیمی بورڈ نے آئی ٹی آلات،دو گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی اوراس کے علاوہ حکومت پنجاب  کے مطابق تعلیمی بورڈ کے افسران اور ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ منظور کیا گیا۔

اجلاس میں امتحانات میں طلباء و طالبات کو بہتر سہولیات کی فراہمی ،بورڈ افسران اور ملازمین کے اخراجات میں کمی لانے سمیت دیگر معاملات پر بھی فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محبوب احمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش اور بورڈ آف گورنرز کے دیگر اراکین شریک  تھے۔