نوشہرہ ورکاں؛چاروں سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

15

نوشہرہ ورکاں، 06 اگست (اے پی پی): چیف ایگزیگٹو گیپکو گوجرانوالہ کے حکم پر ڈویژن گیپکو نوشہرہ ورکاں کی چاروں سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف  آپریشن جاری ہے ،ایکسین گیپکو نوشہرہ ورکاں کریم بخش سومرو کی نگرانی میں ایس ڈی او سب ڈویژن تتلے عالی سکندر ریاض نے ہمراہ سٹاف نواحی مضافات کوٹلی منسو اور چاہ کوٹلی  میں  دوران چیکنگ ایک درجن سے زائد افراد کو پولز اور سروس کی تاروں سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑ لیا،بجلی چوری میں ملوث افراد کے شواہد بزریعہ ویڈیو محفوظ کر کے حکام بالا کو بھیج دیے گئے ہیں اور ڈائریکٹ سروس کے لیے لگائی گئی پی وی سی کی تاریں مال مقدمہ کے لیے قبضہ میں لے لی گئی ہے۔

ایس ڈی او سکندر ریاض کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے بعد سفارشی کالز کا بھی ماحول بنا رہا جبکہ ایس ڈی او سکندر ریاض کے مطابق بعض افراد بجلی چوری میں ریکارڈ یافتہ ہیں اور کنڈے لگا کر  پکڑے گئے افراد کے خلاف تھانہ تتلے عالی میں استغاثے روانہ کرنے کے علاوہ بھاری ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کیے جائینگے اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔