نوشہرہ ورکاں؛گیپکو کے گیارہ فیڈروں پر ایک ماہ کا شیٹ ڈاؤن شیڈول جاری،صبح نو تا دو بجے تک لائنوں کی دیکھ بھال ہو گی

23

نوشہرہ ورکاں،09 اگست(اے پی پی):چیف ایگزیگٹو گیپکو گوجرانوالہ کی منظوری سے ڈویژن گیپکو نوشہرہ ورکاں کے گیارہ فیڈروں پر ایک ماہ کا شیٹ ڈاؤن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، مجوزہ تاریخوں میں صبح نو بجے تا دو بجے تک لائنوں کی دیکھ بھال اور درختوں کی لائنوں میں گھسی شاخوں کو کاٹنے کا کام ہو گا۔

گیپکو اتھارٹی سے منظور شدہ شیٹ ڈاؤن کے مطابق نوشہرہ ورکاں سٹی فیڈر 13+21+27 صبح نو بجے تا دو بجے تک ،

چڈیالہ، شبیر سیعد،تھابل، فیڈر 21+ 28 اگست کو صبح آٹھ بجے تا بارہ بجے تک،

 ملہ، شمسہ ڈھڈا، مساگو بھاگو فیڈر 11+18+25 اگست کو۔بوپڑا، کوٹ شیرا، تتلے عالی، فیڈر 12+19+26 کڑیال کلاں فیڈر 7 اگست، منگوکی فیڈر 09 اگست، ماڑی فیڈر 8 اگست،منگوکی فیڈر 16 اگست،مسندہ فیڈر 13+20+27،اولکھ بھائیکے فیڈر 17+31 اگست، بخشیش پورہ فیڈر 10+24 اگست

کو تمام فیڈروں پر  صبح نو بجے تا دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔

 ایکسین گیپکو کریم بخش سومرو کا کہنا ہے کہ موسم برسات کے دوران تناور درختوں کی بڑھتی ہوئی شاخیں گیارہ غھزار کے وی لائن سے لگنے کے باعث بجلی کے تعطل کا باعث ہوتی ہیں اور پورا ماہ اس کام میں گیپکو کا عملہ مصروف ہو گا۔