نوشہرہ ورکاں؛ بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، چھ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

19

نوشہرہ ورکاں،17 اگست(اے پی پی ):ایکسیئن واپڈا انجنیئر کریم بخش سومرو کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ، چھ بجلی چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرادیے گئے ہیں۔

 ایس ای شہباز احمد سیکھو،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل گوجرانوالہ محمد اسلم جوئیہ اور ایکسیئن گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں انجنیئر کریم بخش سومرو کی رہنمائی میں ایس ڈی او سب ڈویژن تتلے عالی سکندر ریاض ، ایس ڈی او سب ڈویژن نوشہرہ ورکاں 2 انجنیئر فہد حسین ، ایس ڈی او سب ڈویژن نوشہرہ ورکاں 1 اعتزاز اعظم وڑائچ اور ایس ڈی او نومبر محمد مبشر  سمیت محکمہ کے تقریباً ایک سو پچاس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے زرعی موٹروں  اور ٹیوب ویلوں کی  چیکنگ کی  اوردیپے پور،شمسہ ڈھڈہ، منگو کی ،بدھے سمیت تحصیل کے مختلف دیہات میں سے  چھ بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیے۔

بجلی چوروں کے خلاف پانچ مقدمات  تھانہ تتلے عالی میں اور ایک مقدمہ  تھانہ نوشہرہ ورکاں میں ایس ڈی او سب ڈویژن  تتلے عالی سکندر ریاض کی مدعیت میں درج کروا دیا گیا ہے۔