نوشہرہ ورکاں،31اگست( اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں کی عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو 25،25 سال قید کی سزا سنادی جبکہ دو ملزمان کو بری کر دیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں سید اظہر علی جعفری کی عدالت نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر303/20 کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان ثاقب اور ذیشان کو عمر قید یعنی 25،25سال قید کی سزا سنادی جبکہ دو ملزمان بوٹا اور نبیل کو بری کردیا،تھابل دوچھہ کے فیصل کے قتل کا مقدمہ ذوالفقار کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج تھا اور عدالت میں ٹرائل چل رہا تھا جس کا عدالت نے فیصلہ سنادیا ہے۔