نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن کے ریسپ طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کا بورڈ اجلاس منعقد

5

لاہور۔08 گست ( اے پی پی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن کے ریسپ طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کا بورڈ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چئیرمن میاں طلعت، میاں محمد احسن سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران انڈس ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔متعلقہ ممبران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو انڈس ہسپتالوں کی کارکردگی بارے بریفننگ دی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انڈس ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس لیے ہسپتال کےبجٹ میں اضافہ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی جائے گی۔ انڈس ہسپتالوں میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

انڈس ہسپتالوں کی بہتری کیلئے محکمہ صحت تعاون جاری رکھے گایونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری کررہے ہیں۔ریسپ طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کو ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ بھی بنانا چاہئے۔