لاہور،17 اگست( اے پی پی ) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے جناح ہسپتال میں فرانزک گرلز ہاسٹل کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے افتتاح کے بعد طالبات کیلئے ہاسٹل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ہاؤس جاب افسران کی سہولت کی خاطر فرانزک گرلز ہاسٹل کی تزئین و آرائش کروانے پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔فرانزک گرلز ہاسٹل کی تزئین و آرائش میں اہم کردار ادا کرنے پر وائی ڈی اے کے نمائندگان کو بھی شاباش دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی بہتری میں تمام سٹیک ہولڈرز کردار ادا کرتے ہیں۔ فرانزک گرلز ہاسٹل کی تزئین و آرائش کے ذریعے ایک سو تیس خاتون ہاؤس جاب افسران کو رہائش کی بہترین سہولت حاصل ہوئی ہے۔
اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد سیٹھی، ڈاکٹر منزہ ناطق، ڈاکٹر ربیہ شبیر، ڈاکٹر شبیر چوہدری، ڈاکٹر فرحان رشید، ڈاکٹر حمزہ نذیر، ڈاکٹر کاشف شبیر، ڈاکٹر وقاص ملک، وائی ڈی اے، پیرا میڈیکل یونین اور ایپکا یونین کے عہدیداران و خاتون ہاؤس جاب افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔