نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نگران وزیراعلئ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات

39

کوئٹہ 25 اگست (اے پی پی ): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلئ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کے درمیان وزیراعلئ سیکریٹریٹ میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ اس موقع دونوں رہنماؤں نے بلوچستان سے متعلق اہم امور امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی وزیراعلئ بلوچستان نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوۓ کہاکہ  وزیراعظم کا تاریخی دورہ بلوچستان دور رس نتائج کا حامل ہے اور یہ صوبے کی خوش نصیبی ہے کہ وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہے وزیراعلئ نے کہا اس دورے سے بلوچستان کے عوام کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت  ثابت ہوگا وزیراعظم نے پر جوش استقبال اور خیر مقدمی کلمات پر وزیراعلئ کا شکریہ ادا کیا ۔