نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معروف فنکار ظاہر لہری کی ملاقات

14

اسلام آباد،23اگست  (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معروف فنکار ظاہر لہری نے بدھ کو یہاں ملاقات کی  ہے اور انہیں بلوچستان میں فنکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ظاہر لہری نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نے ظاہر لہری کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ظاہر لہری کو فنکاروں کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔