نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نواب چنگیز خان مری کی ملاقات

31

اسلام آباد،16اگست (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر اور بلوچ قبائلی رہنما نواب چنگیز خان مری نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں نواب چنگیز خان مری نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نگراں وزیراعظم نے نواب چنگیز خان مری کا شکریہ ادا کیا۔