نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ، شیخوپورہ دورویہ سڑک  کا افتتاح کردیا

21

گوجرانوالہ ،14اگست(اے پی پی): نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی   نے گوجرانوالہ، شیخوپورہ دورویہ سڑک  کا افتتاح کر دیا ہے، سڑک کی تعمیر کیبعد گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے درمیان سفر صرف 26 منٹ کا رہ گیا ہے ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے سید وارث شاہ ٹول پلازہ پر سڑک کا معائنہ کیا اور اعلی معیار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ دورویہ سڑک سے دونوں شہروں کے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی،وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔

 افتتاح کے موقع پر سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے منصوبے کے بارے میں زیراعلی کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر 5 ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت منصوبہ مکمل ہوا۔

 گوجرانوالہ ۔شیخوپورہ افتتاح کے موقع پر صوبائی وزراء منصور قادر۔ بلال افضل۔ عامر میر۔ مشیر وہاب ریاض۔ چیف سیکرٹری۔ انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنرگوجرانوالہ۔ آر پی او ۔ سی پی او گوجرانوالہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔