نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے ان کے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی کے عمائدین اور اہلیان حلقہ کی ملاقات

28

اسلام آباد,22 اگست (اے پی پی ):نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے ان کے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی کے عمائدین اور اہلیان حلقہ کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں وفد نے سرفراز احمد بگٹی کو وزیر داخلہ  کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیر داخلہ نے وفد کو علاقے اور بلوچستان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔