اسلام آباد،18 اگست(اے پی پی ):نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد پیش کی، نگراں وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان میں تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور عوام سے عوام کے روابط میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔











