لاہور، 20اگست(اے پی پی): وزیراعلیٰ محسن نقوی، دورہ جڑانوالہ کے دوران جامع مسجد صابری پہنچے اور امن کمیٹی کے اراکین، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات سے ملاقات کی اور جڑانوالہ واقعے کے بعد قیام امن پر امن کمیٹی کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زور دے کر کہا کہ جڑانوالہ سانحہ کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے قائداعظم کے پرامن پاکستان کے تشخص کو داغدار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دین اسلام نے اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیا ہے، ہم سب کو مل کر مسیحی برادری کے دکھوں اور شکایات کا ازالہ کرنا ہوگا۔