مری،13 اگست(اے پی پی): ویک اینڈ پر ملکہ کوہسار مری آنیوالے سیاحوں کےلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے،ویک اینڈ کے دوران سیاحوں کی ملکہ کوہسار مری آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سی ٹی او تیمور خان کے مطابق ٹریفک پولیس کے320سے زائد اہلکار فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں، مری میں کل سے اب تک 21677 گاڑیاں داخل ہوئی ہیں اور 10356 گاڑیاں آؤٹ ہوئی ہیں،مری آنیوالے سیاح دوران ڈرائیونگ اپنا لائسنس ہمراہ رکھیں۔
سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کے مطابق مری میں مجموعی طور پر ابتک سیاحوں کی11321گاڑیاں موجود ہیں جبکہ ایس ٹی او منیر احمد ہاشمی، ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور خود شاہراہوں پر موجود ہیں۔
مری داخلے کےلئے موٹر سائیکل سواروں کےلئے ہیلمٹ کی پابندی لازم ہے،مری آنیوالے سیاح مکینکلی اچھی اور درست گاڑی کا انتخاب کریں اور تنگ شاہراہوں و دو طرفہ ٹریفک چلنے کیوجہ سے غلط اوورٹیکنگ سے گریز کریں، رش کیصورت میں تحمل مذاجی کا مظاہرہ کریں اور ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں، دوران سیاحت اپنی گاڑی کو پارکنگ ایریا یا مناسب جگہ پر پارک کریں۔
سی ٹی اوتیمور خان کے مطابق شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک وارڈنز و ضلعی پولیس آپکی سہولت کےلئے ہیں ان سے تعاون کریں،اپنے محفوظ اور خوشگوار سفر کےلئے ٹریفک قوانین و سائن بورڈ پر عمل کریں اور دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی مدد و رہنمائی کےلیے ہیلپ لائن نمبر051-9269200پر رابطہ کریں،تمام افسران و جوان ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کےلئے بھرپور محنت کررہے ہیں۔