ٹنڈو محمد خان؛ عظیم الشان جشن آزادی ریلی، پورا شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

25

ٹنڈو محمد خان،12 اگست(اے پی پی):ملک بھر کی طرح ٹنڈومحمدخان میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں، سول سوسائٹی کی جانب سے عظیم الشان جشن آزادی ریلی نکالی گئی، ریلی میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنان سمیت مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

 ریلی  مین پرائمری اسکول سے  شروع  ہوئی   جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں سبز حلالی پرچم اٹھا رکھے تھے، دوران ریلی پورا شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

 اس موقع پر سماجی رہنماؤں پپو بلوچ، علی نواز، پیر احمد جان سرہندی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیاں کے بعد وجود میں آیا، ہم سب کو آزادی کی قدر کرنا چاہیے، پاکستانی قوم ایک عظیم اور بہادر قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے، ہم ہر سال چودہ اگست شایان شان انداز میں مناتے ہیں، اس سال بھی ہم یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے و شایان شان طریقے سے منائیں گے۔