ٹوبہ ٹیک سنگھ،14اگست(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان 14 اگست کا جشن، شاہین فٹبال اسٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رات 12 بجتے ہی آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ بلاول ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار سمیت چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ سیال ، فنانس آفیسر رؤف گجر سمیت ضلعی محکموں کے افسران، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔











