پاراچنار،17اگست (اے پی پی ): اپر کرم کے کونسلر ملک ہدایت طوری نے کہا ہے کہ کرم کی پرامن فضاءکو خراب کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور علاقے کے جوانوں کو امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار اپر کرم کے کونسلر ملک ہدایت طوری نے پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپر کرم میں پرامن حالات کو کو سپوتاژ کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور گزشتہ دنوں اپر کرم کے غوزی کڑھی میں دہشتگردانہ واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
ملک ہدایت طوری نے کہا کہ کرم کے قبائلی مشران اور حکومت کے طرف امن و امان کے لیے کوششوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرم کے جوان سوشل میڈیا پر غلط فہمی پر مبنی ویڈیو شیئر کرنے سے گریز کریں اور ایسے عناصر کے خلاف حکومت سخت کارروائی کرے تاکہ دہشت گردوں کو امن وامان خراب ہونے کا موقع نہ مل سکے۔