پاکستانی باکسر تیمور خان کی بھارتی باکسر کو عبرتناک شکست

25

اسلام آباد، 27 اگست ( اےپی پی): پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی باکسر کو عبرتناک شکست دے دی۔ 30 سیکنڈ میں جسكران سنگھ کو ناک آوٹ کردیا۔

تیمور خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ دبئی میں جاری کلر ورلڈ کپ میں تیمور نے جسکران سنگھ کو پہلے ہی  راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔ بھارت کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسرجسکران سنگھ 30 سیکنڈ کے اندر ہی ٹیکنیکل ناک آؤٹ ہوگئے۔ تیمور خان اب تک 10 فائیٹ میں نا قابلِ شکست پاکستانی ہیوی ویٹ باکسر ہیں۔