پتوکی؛ مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست خطرناک ڈاکو، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

19

پتوکی،20اگست(اے پی پی):تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ ساہجوال پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست خطرناک ڈاکو حملہ آور ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ہے،4 حملہ آور ملزمان فرار ہو گئے۔

 تھانہ صدر پتوکی پولیس کے مطابق زیر حراست زخمی ڈاکو ناصر قصور سمیت تین اضلاع میں ڈکیتی اور راہزنی کی 28 وارداتوں میں ملوث جبکہ 6 مقدمات میں اشتہاری ہے اور اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ علاقہ میں سنگین وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا۔ پولیس زیر حراست ملزم ناصر عرف ناصری کو مقدمہ 718/23 بجرم 392 میں ریکوری کیلئے لیکر جارہی تھی سہجوال پھاٹک پر زیر حراست ڈاکو کے 4 ساتھی ملزم ناصر عرف ناصری کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر حملہ آور ہوئے نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ کی پولیس اہلکاروں نے بمشکل اپنی جانیں بچائی اور حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی بھی کی حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ڈاکو زخمی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، زخمی ڈاکو کو سرکاری اسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا ہے۔