پشاور؛ جشن یوم آزادی تقریب ، گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے پرچم کشائی کی  

12

پشاور،14 اگست (اے پی پی):جشن یوم آزادی پاکستان کے موقع پرگورنرہاؤس پشاورمیں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منقعد ہوئی، گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس میں پرچم کشائی کی ۔تقریب میں قومی ترانہ بھی بجایا گیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں ملکی سلامتی، خودمختاری، ترقی و خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

تقریب میں سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، سابق نگران صوبائی وزرا منظورآفریدی، حاجی فضل الہی، حامد شاہ، عدنان جلیل سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافیوں  نے  شرکت کی ۔