پشاور؛ سول سیکرٹریٹ میں جشن آزادی تقریب، نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے پرچم کشائی کی

15

پشاور، 14 اگست (اے پی پی):جشن آزادی کی مرکزی تقریب سول سیکرٹریٹ پشاورمیں منعقد ہوئی، نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان  تقریب  کے مہمان خصوصی  تھے۔وزیراعلی نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی دی، وزیر اعلی نے جشن آزادی کی تقریب میں پودا  لگایا اور  یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

 اس موقع پرسول سیکرٹریٹ کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔تقریب میں چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوھدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، دیگر سرکاری حکام، طلبہ اور سول سوسائٹی اراکین بھی موجود تھے۔