چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میں میڈیکل کیمپ بلڈ سکریننگ کا اہتمام

12

ملتان، 15اگست (اے پی پی):چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے میڈیکل کیمپ بلڈ سکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔

ترجمان راؤ نوید مختارچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہا میڈیکل کیمپ بلڈ سکریننگ کا اہتمام چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور چلڈرن ہسپتال کے اشتراک سے کیا گیا ہے اور کہا چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر 60 سے زائد بچوں کا بلڈ سیمپل لیا گیا ہےاور چلڈرن ہسپتال لیبارٹری میں بچوں کے ہیپاٹائٹس بی سی اور بلڈ کے دیگر ٹیسٹ کئے جائیں گے،بچوں کی بلڈ سکریننگ کا مقصد ہر لحاظ سے بچوں کی صحت کا خیال رکھنا ہے۔

انہوں نے  کہا چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت کے حوالے سے بھی ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے۔