چترال ؛سڑک میں پینے کی صاف پائپ لائن کو مال بردار گاڑیوں کے گزرنے سے شدید خطرہ

9

چترال،22 اگست (اے پی پی ): چترال شہر میں پینے کے صاف پانی کو پائپ کے ذریعے چودہ سال پہلے گولین کے قدرتی چشمے سے لایا گیا تھا مگر سڑک کی کشادگی کی وجہ سے اب یہ پائپ سڑک کے بیچ میں آگیا اور اس سڑک پر مال بردارگاڑیوں کے گزرنے سے اس پائپ کو شدیدخطرہ ہے۔

 علاقے کے لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلے اس پائپ کو محفوظ جگہ منتقل کیا جائے اس کے بعد سڑک کی تعمیر کی جائے تاکہ پچاس ہزار لوگ پینے کی صاف پانی سے محروم نہ ہوں۔