چترال ، 11اگست (اے پی پی):سیاحتی ضلع چترال میں گرم چشمہ سڑک پر ایک خطرناک موڑ میں حفاظتی دیوار بھی سیلاب برد ہوئی تھی،اس سڑک پر چترال یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء و طالبات گزرتے ہیں اور یہ سڑک پچاس ہزار آبادی کی رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔ اس خطرناک موڑ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی دونوں جانب حفاظتی دیواریں بنارہی ہے تاکہ اس سڑک اور آس پاس کی آبادی کو دریا اور پہاڑ سے آنے والے برساتی نالے میں سیلاب کی وجہ سے نقصان نہ پہنچے جس پر علاقے کے لوگ نہایت خوش ہیں۔
تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں۔۔۔۔۔