چنیوٹ، 08 اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جمال ناصر نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لالیاں کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے میڈیکل ایمرجنسی,ٹراما سنٹر,لیبارٹری،ڈارک روم، ایکسرے روم، واش رومز اور میڈیکل ایمرجنسی وارڑز کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ایمرجنسی وارڑ میں مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات بارے استفسار کیا، صوبائی وزیر نے لیبارٹری روم کا تفصیلی دورہ کیا، جینز ایکسپرٹ سے لیبارٹری ٹیکنیشن کا کام لینے کی ہدایات جاری کئیں تاکہ چوبیس گھنٹے لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں۔
صوبائی وزیر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں بہتر انتظامات پر ڈپٹی کمشنر، سی او ہیلتھ اور ایم ایس کی تعریف کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و سٹاف کی بھرتی کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کی گئی ہے۔سٹاف کی کمی پوری ہونے پر شہریوں کو مزید سہولیات میسر ہوں گی۔
بعد ازاں صوبائی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو دریائی کٹاؤ کی روک تھام بارے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر مطمئن ہوں۔
وزیر اعلی پنجاب نے بھی دریائی کٹاؤ والے ایریا کا خود وزٹ کیا تھا اور وہاں آبادیوں کو محفوظ کرنے کیلئے حفاظتی بند کی تعمیر کیئے فنڈز بھی فوری منظور کئے۔سیلاب متاثرین کو حکومت پنجاب تمام سہولیات فراہم کرے گی۔