ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور سی پی او منصورالحق رانا کا  جنرل بس سٹینڈ کا دورہ

33

ملتان 26، آگست اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور سی پی او منصورالحق رانا نے جنرل بس سٹینڈ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے صفائی صورتحال اور مسافروں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بس سٹینڈ کی سکیورٹی اور سروس ڈیلیوری پر بریفنگ دی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے مسافروں سے ملاقات کی اور مسائل بھی دریافت کئے جبکہسی پی او منصورالحق رانا نے پولیس حکام کو جنرل بس سٹینڈ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا حکم جاری کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سہولیات فراہمی ترجیح ہے۔شہر بھر سے غیر قانونی اڈے اور مسافروں و ٹرانسپورٹرز سے بھتہ خوری کا خاتمہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہاڑی چوک اور اطراف میں غیر قانونی بس سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔سی پی او منصورالحق رانا نے کہا کہ جنرل بس کی سیکورٹی اور امن و امان کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل معاونت فراہم کررہے ہیں۔پولیس نے ٹرانسپورٹرز کو جنرل بس سٹینڈ میں مختص سٹینڈز سے بسیں چلانے کا پابند کیا ہے۔منصور الحق رانا نے مزید کہا کہ مسافروں اور سامان کی موثر سکرننگ کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان نافذ کرینگے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور سی پی او منصورالحق رانا نے جنرل بس سٹینڈ کے مخلتف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور مسافروں کیلئے انتظامات چیک کئے۔