واشنگٹن ڈی سی،02 اگست(اے پی پی ):امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اکانومی کی طرف بڑے پیمانے پر پیش رفت اور بدلتا ہوا سماجی ماحول پاکستان میں خواتین کاروباری شخصیات کی تعداد میں اضافے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جان ہاپکنز یونیورسٹی سکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے محققین کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گروپ نے سفیر پاکستان مسعود خان کو ان کے دورہ پاکستان میں خواتین کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں، تحقیق کے لیے اپنائے گئے طریقہ کار، تحقیق کے نتائج اور سفارشات کے حوالے سے بریف کیا۔