ڈیرہ بگٹی،30اگست(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے اپنے مسائل بیان کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام درخواست گزاروں کے مسائل علیحدہ علیحدہ سنے اور انہیں حل کرانے کی پوری یقین دہانی کروائی۔
کھلی کچہری میں قبائل معتبرین نے بھی اپنے اپنے علاقوں کے مسئلے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انہیں بتایا کہ تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کیجائیگی۔
کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ بگٹی اسسٹنٹ کمشنر سوئی سمیت تمام ضلعی افیسران نے شرکت کی۔