دریاخان؛ٹی ایچ کیو ہسپتال کی پرائیویٹ کمپنی کے عملے کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کا اعلان

59

دریاخان،30 اگست (اے پی پی): تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دریاخان کی پرائیویٹ کمپنی کے صحت و صفائی کے عملہ نے کئی ماہ تنخواہیں نہ ملنے پر کام چھوڑ دیا،درجنوں ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے تک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دریاخان میں پرائیویٹ کمپنی نے صحت و صفائی کے عملہ کو گزشتہ سات ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی ہے جس پر یہ ملازمین شدید اذیت کا شکار ہیں۔

 کمپنی ملازمین کا کہنا ہے کہ چار ماہ کی تنخواہ پرانی کمپنی نے ادا نہیں کی، تین ماہ کی موجودہ کمپنی نے ادا نہیں کی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب،  وزیر صحت، کمشنر، ڈی سی بھکر اور دریاخان شہر کے ذمہ داران نوٹس لے کر تنخواہوں کو ادا کرا ئیں۔