ڈیرہ غازی خان؛شاہراہوں پر اوورلوڈنگ کے خاتمے کیلئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز 

20

ڈیرہ غازی خان،18اگست(اے پی پی): حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ڈیجیٹل اصلاحات کیلئےکوشاں ہے،اس حوالے سے شاہراہوں پر اوورلوڈنگ کے خاتمے کیلئے ایکسل

لوڈ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے،جس سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے لنک اوولوڈ گاڑیوں کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ کی زیرصدارت ڈیرہ غازیخان میں جدید ڈیجیٹل سسٹم ایکسل لوڈ مینجمنٹ بارے اجلاس  منعقد ہوا ۔

اے ڈی سی محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم سے شاہراہوں پر اضافی لوڈ کو کنٹرول کیا جاسکے گا اور رجسٹرڈ کانٹوں پر انٹرنیٹ کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوور لوڈ گاڑیوں کا لنک پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے مشروط ہوگا اور اس سے ضلع کی مین شاہراہوں پر نئے رجسٹرڈ کانٹوں کے قیام کی تجاویز دی جائیں جس سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کا وزن رجسٹرڈ کانٹوں سے براہ راست مانیٹر کیا جائیگا۔

اے ڈی سی محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ رجسٹرڈ کانٹوں سے آمدن کے ساتھ سڑکوں پر اضافی بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کانٹوں کوپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے ضرور رجسٹرڈ کروایا جائے،ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم کو کامیاب بنانے کیلئے مشاورت کا عمل جاری رہے گا،محمد اسد چانڈیہ نے بتایا کہ ضلع میں28کانٹے رجسٹرڈ ہیں مزید کو بھی مرکزی سسٹم میں لایا جائے گا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اصغر صدیقی،ایکسئن این ایچ اے سہیل ظفر،پنجاپ ہائی پیٹرولنگ،ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کے افسران نے شرکت کی۔