ڈیرہ غازی خان؛ تعلیمی بورڈز میں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب منعقد

33

ڈیرہ غازی خان،12 اگست(اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی طرف سے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات دینے کی تقریب منعقد ہوئی،جس میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی خان تعلیمی بورڈ میں 1088نمبرز کے ساتھ میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سدرہ شبیرکو وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے تین لاکھ روپے کا کیش پرائز دیا۔

واضح رہے کہ سدرہ شبیر  ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان غلام شبیر قیصرانی کی دختر ہیں۔ طالبہ نے بتایا کہ وہ آئندہ بھی خوب محنت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی اور حالیہ کامیابی اللہ تعالی کے فضل و کرم، اساتذہ اور والدین کی دعاؤں اور اس کی محنت کے سبب ممکن ہوئی ہے۔