ڈیرہ غازی خان،20 اگست(اے پی پی):ڈیرہ غازی خان پولیس نے 3 سال سے مفروراشتہاری مجرم کو انٹر پول کے ذریعے دوبئی سے گرفتار کر لیا۔
مجرم خان محمد نے رشتہ کے تنازعہ پر غلام فرید کو سال2020 میں کلاشنکوف سے فائر کر کے قتل کردیا تھا جس کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک میں مقدمہ نمبر 44/20 درج ہوا اورملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ جس پر ڈی پی او ڈیرہ غایخان حسن افضل کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر لیگل آصف اقبال رانا نے مجرم اشتہاری خان محمد کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرا کر فرار ہونے والے مجرم اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے دوبئی سے گرفتارکرا لیا ۔
ڈی پی او حسن افضل نے کہا کہ ہمارا مقصد مظلوم کی داد رسی ہے اس کے علاوہ ضلع بھر میں قتل و ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث چوروں راہزنوں اور ڈاکووں کے منظم گینگز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گٸ ہیں اورضلع بھر میں جرائم کی سرکوبی کے لئے ڈسڑکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔