اسلام آباد، 18 اگست (اے پی پی ): ایڈوکیسی اینڈ کمیونیکیشن اسپیشلسٹ برائے سیو دا چلڈرن آمنہ آغا نے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے عنوان سے منعقد ہونے والی تین روزہ ایکسپو کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ایکسپو کے انعقاد سے ہمیں ایک دوسروں کے کام کو جانے کا موقع ملتا ہے جس سے ہم اکھٹے ہو کر کسی بھی قدرتی آفت سے باآسانی نمٹ سکتے ہیں ۔