لاہور، 31 اگست (اے پی پی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انھوں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نئے ریسرچ سنٹر قائم کرنے کی خوشخبری سنا دی۔ اجلاس میں ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر شہزاد، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر عاصمہ، ڈاکٹر غزالہ بٹ، ڈاکٹر فواد، ڈاکٹر سعدیہ رفیق، ڈاکٹر عظمی ملک، رجسٹرار پروفیسر ریاست علی و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران نئے کنگ ایڈورڈ ریسرچ سنٹر کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ پروفیسر سائرہ افضل اور ڈاکٹر سعدیہ رفیق نے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو پریزنٹیشن بھی دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے انارکلی کے تاجروں کی سکریننگ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سووینئیر شاپ، موجودہ ریسرچ سنٹر، زیر تعمیر کیفے ٹیریا اور لائبریری، سٹوڈنٹس فیسیلیٹیشن سنٹر و دیگر شعبہ جات کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک طبی درسگاہ کے قیام کا بنیادی مقصد ہی معاشرہ کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ کرنا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاریخی حیثیت کی حامل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کنگ ایڈورڈ ریسرچ سنٹر کا اقدام انتہائی خوش آئند اور خوبصورت ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے صاف پانی اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے شاندار آئیڈیاز اور ریسرچ پیش کی گئی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباء و طالبات انھوں نے بہترین ریسرچ کر رہے ہیں۔پنجاب کی دیگر طبی درسگاہوں کو بھی جدید ریسرچ پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کلینکل ٹرائلز ہر ریسرچ کا بنیادی جزو ہوگا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی جدید ریسرچ پر مبنی پراڈکٹس کے لائسنس کو منظور کروایا جائے گا۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ویژن کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں جدید ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ نئی نسل کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے ہمیشہ جدید ریسرچ میں اپنا نام کمایا ہے۔