اسلام آباد،12 اگست(اے پی پی): کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سال 2023-24 کے لیے فوڈ سیکیورٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان کے تمام صوبوں کے 12 اضلاع (جعفر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، راجگال، کرک، بنوں، اپر سوات، راجن پور ، ڈی جی خان، لاڑکانہ ،عمرکوٹ)میں سیلاب سے متاثرہ اور مستحق افراد میں مجموعی طور پر 26,400 فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے جن کا وزن 2,508 ٹن بنتا ہے۔
اس اقدام کے پہلے مرحلے سے پورے ملک میں 184,800 افراد مستفید ہوئے۔ ہرفوڈ پیکج، جس کا وزن 95 کلوگرام ہے جس میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلوچینی، اور 5 کلو دال چنا شامل ہیں۔