کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر کام کی رفتار اور پیشرفت کو تیز کیا جائے گا، نگراں وزیر اعلی بلوچستان

28

کوئٹہ،22 اگست۔(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت زیر تعمیر سبزل روڈ،سریاب روڈ،لنک بادینی روڈ، ریڈیو ٹاور اور مغربی بائی پاس منصوبوں کا جائزہ لیا۔متعلقہ حکام کی جانب سے وزیراعلء کو پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، پرجیکٹ ڈائیریکٹر کوئٹہ پیکج کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ اور ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے,اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر کام کی رفتار اور پیشرفت کو تیز کیا جائے گا اور کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکج شہر میں مواصلاتی رابطوں کو مربوط اور مضبوط کرنے اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق ایک اہم منصوبہ ہے۔ نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ زیر تعمیر منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور آمنصوبوں کی پیشرفت میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ان اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناکر شہریوں کو ریلیف دیا جائے۔