گوجرانوالہ؛آرپی او، کمشنر اور سی پی او کی یادگار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

19

گوجرانوالہ،04اگست(اے پی پی): یوم شہدائے پولیس پر اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں یوم شہدائے پولیس کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آرپی او، کمشنر اور سی پی او سمیت اعلی افسران نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔

 تقریب میں شہدائے پولیس کے بلند درجات  کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، یوم شہداء کی تقریب میں شہداء کے وارثان نے خصوصی  شرکت کی۔

 اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ قوم کے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اور یقین رکھتے ہیں کہ پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔