گوجرانوالہ؛پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے بنائے گئے مانومنٹ اورسمارٹ پارک کا افتتاح

22

گوجرانوالہ،04اگست (اے پی پی): کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے گلشن اقبال پارک کے سامنے جی ٹی روڈ گرین بیلٹ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے بنائے گئے مانومنٹ اورسمارٹ پارک پسرور روڈ نزد گورنمنٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن کا افتتاح کردیا ہے۔ کمشنر نے نئے تعمیر شدہ مانومنٹ کا معائنہ کیا اور شاہد عباس جوتہ ڈی جی پی ایچ اے کی کاوشوں کوسراہا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ بھی انکے ہمراہ تھے۔

افتتاح کے بعد گرین بیلٹ میں موسم برسات کی شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے۔کمشنرنوید حیدر شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جاری مہم سموگ سے پاک محفوظ پنجاب کے تحت شجر کاری کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور بزنس کمیونٹی کے تعاون سے مانومنٹ اور اسمارٹ پارک کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے اور  کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی یہ ایک اعلیٰ مثال ہے۔ شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لیے شجرکاری اشد ضروری ہے۔