گوجر خان؛ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے روات گرڈ اسٹیشن پر1100وولٹ ہائی ٹینشن لائن گمٹی فیڈر کا افتتاح کر دیا

39

گوجر خان،20اگست( اے پی پی): گوجر خان کے متعدد دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام و وولٹیج کی کمی کے مسئلے کے حل کے لئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے روات گرڈ اسٹیشن پر1100وولٹ ہائی  ٹینشن لائن گمٹی فیڈر کا افتتاح کر دیا۔

 اس موقع پر  سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ائیسکو کے ملازمین کی تعریف کی اور کہا کہ ملکی ترقی میں ائسیکو کا کردار مثالی ہے ۔

اس موقع پر ائیسکو چیف ڈاکٹر امجد  و دیگر افسران کے علاوہ مقامی سماجی سیاسی شخصیات بھی موجود تھے۔