گورنر،وزیراعلی سندھ کی یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

17

 

کراچی، 14 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کا مران خان ٹیسوری ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار قائد پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کامران ٹسوری کے ہمراہ قائد اعظم کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کامران ٹسوری نے مرزار پر قومی پرچم لہرایا۔

 وزیراعلیٰ سندھ سکول کے بچوں میں گھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔مزار قائد پر سکول کے بچوں اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔