گورنمنٹ گریجویٹ کالج بورے والا میں جشن آزادی کرکٹ میلہ اختتام پذیر ہوگیا

17

ملتان، 21 اگست ( اےپی پی):  گورنمنٹ گریجویٹ کالج بورے والا میں جشن آزادی کرکٹ میلہ کا فائنل میچ بی ایس اردو اور بمقابلہ بی ایس انگریزی کے درمیان کھیلا گیا۔ بی ایس انگریزی نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا بی ایس اردو نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اوور میں 68 رنز کا ٹارگٹ دیا پہلی اننگز کا ٹاپ سکورر محمد مہران اور ٹاپ باولر محمد سمی تھے دوسری اننگز میں بی ایس انگریزی نے مقررہ پانچ اوور میں 59 رنز تک ہی محدود رہی اور نو رنز سے مقابلہ میں شکست پائی دوسری اننگز کا ٹاپ سکورر محمد حارث رہا اور بہترین باولر محمد مہران رہا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز احمد رؤف بھٹی اور کالج ھزا کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اکرم بھٹی تھے اور انکے ہمراہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیسر شاہد پرویز گجر پروفیسر وحید جاوید جٹ پروفیسر مشتاق گجر پروفیسر فیاض اور پروفیسر ابرار رشید تھے انعامات کی تقسیم ڈرایکٹر کالجز اور کالج ھزا نے کی۔