گیپکو ریجن گوجرانوالہ میں 15 ایل ایس ون کی ایس ڈی اوز کی سیٹ پر ترقی دی دی گئی

27

 

نوشہرہ ورکاں، 15 اگست( اے پی پی): گیپکو ریجن گوجرانوالہ میں 15 ایل ایس ون کو ایس ڈی اوز کی سیٹ پر پروموشن مل گئی اور 44۔ ایس ڈی اوز کو محکمانہ ڈیمانڈ پر ٹیسٹ اور میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے۔

نوشہرہ ورکاں گیپکو ڈویژن میں تعینات ایل ایس ون اور ایچ دی ایم کی سیٹ پر کام کرنے والے محنتی اور تجربہ کار نوجوان حامد شہزاد بھی ایس ڈی او کی سیٹ پر ترقی پانے والے پندرہ ملازمین میں شامل ہیں۔حامد شہزاد محکمہ میں ہیڈ ڈرافٹسمین کی سیٹ پر تجربہ کار ہونے کی پہچان کے مالک ہیں۔ ڈویژن گیپکو نوشہرہ ورکاں سے رخصتی کے مراحل میں ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کریم بخش سومرو نے انہیں اپنے ادارے میں مضبوط اعصاب رکھنے والا ماتحت ورکر قرار دیا، ترقی ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ زندگی میں اصولوں کے برعکس فیصلے انسان کی ترقی کے آگے دیوار ہوتے ہیں اور سروس کو سٹیٹ کی امانت سمجھ کر کرنے والا ہمیشہ کامیاب رہتا ہے ۔