ہرنائی،14 اگست (اے پی پی ): زیارت و ہرنائی کے درمیانی سیاحتی مقام ڈومیارہ میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں دوافراد جان بحق ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ،حادثہ گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے پیش آیا ، یوم آزادی کی چھٹی پر یہ افراد سیر کےلئے ڈومیارہ آئے تھے۔
لیویزحکام کے مطابق زخمیوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہے ،جان بحق اور زخمی کا تعلق گلستان ضلع قلعہ عبداللہ سے بتایا جاتا ہے۔ جان بحق ہونے والوں میں محیب اللہ اور محمد اسامہ شامل ہے۔ جان بحق اور زخمی کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔