ملتان، 14 اگست (اے پی پی ):جشن آزادی کے موقع پرسٹی ٹریفک پولیس ملتان نے کچہری روڈ پر واک کا انعقاد کیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نعیم شاہدبطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کچہری چوک پر کیک کاٹااور قومی سلامتی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر بچوں میں قومی پرچم اور پھول بھی تقسیم کئے گئے ، ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کا حصہ بننے سے روکیں۔
پولیس پبلک سکول کے بچے اور انچارج ایجوکیشن یونٹ سہیل احمد انسپکٹرایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔واک میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز طاہر مشتاق، ٹریفک آفیسر سرکل قذافی آصف شاہین ڈی ایس پی، انسپکٹر ایڈمن امجد خان انسپکٹر، اٹلس ہنڈا کے ایریا منیجراور سٹاف نے بھی شرکت کی۔